ملک کی سرحدوں پر جب بھی مشکل وقت آیا پاک فوج جوش، جزبے اور جنون کے ساتھ اپنی جان کی قربانی پیش کرنے کیلئے تیار ہوتی ہے، ڈاکٹر پیر نور الحق قادری

24

لاہور،06 ستمبر (اے پی پی): وفاقی وزیر مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی ڈاکٹر پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ 6 ستمبر ہمارے ملک کا ایک انتہائی اہم دن ہے جب بھی اس ملک پر مشکل اور کڑا وقت آیا  تو اس ملک کی خاطر ہماری فوج نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیااور یہ سلسلہ ابھی تک قائم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی پی سے خصوصی گفتگو کر تے ہوئے  کیا۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی ہماری مغربی اور مشرقی سرحدوں پر مشکل وقت آیا ہے سب سے پہلے پاکستان کی افواج نے جوش و جذبہ اور جنون کے ساتھ اپنی جان کی قربانیوں کا نذرانہ پیش کرنے کے لئے تیار ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  ہم پوری پاکستانی قوم شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔