یوم دفاع کے موقع پر تبدیلی ہلال استقلال کی تقریب کا جناح ہال قلعہ سیالکوٹ پرانعقاد

67

سیالکوٹ،06ستمبر  (اے پی پی): یوم دفاع کے موقع پر تبدیلی ہلال استقلال کی تقریب جناح ہال قلعہ سیالکوٹ پر منعقد ہوئی ۔  بریگیڈئر 15 ڈویژن طارق محمود، صوبائی وزیر چودھری محمد اخلاق، ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور ڈی پی او عبدالغفار قیصرانی نے ہلال استقلال لہرانے کی رسم انجام دی۔اس موقع پر پولیس اور ریسکیو 1122کے چاک و چوبنددستےنےقومی پرچم کو سلامی پیش کی جبکہ سکول کے بچوں نے   ملی نغمے پیش کئے ۔

 بریگیڈئر طارق محمودنے  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ یوم دفاع تجدید عہد کا دن ہے۔افواج پاکستان ملکی سرحدوں کی نگہبان ہیں۔انہوں نے کہا کہ  وطن کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کیلئے خون کا آخری قطرہ تک بہا دیں گے۔جنگ ستمبر کی طرح کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد بھی کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔

صوبائی وزیر خصوصی تعلیم چودھری محمد اخلاق نے کہا کہ  پوری قوم کو افواج پاکستان پر ناز ہے، شہیدوں اور غازیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ہمیں سبز ہلال پرچم سے عہد کرنا ہے اور کرپشن اور اقرباء پروری سے گریز کرنا ہے۔جنگ ستمبر کی جنگ کی فتح سہرا عوام اور افواج پاکستان کا ایک پیج پر ہونا تھا۔

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ طاہر فاروق  نے کہا کہ  شہر اقبال نے جرات وبہادری کی عظیم داستان رقم کی،پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے۔