اسلام آباد۔7ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پارٹی امور اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس کے علاوہ افغانستان اور خطہ کی مجموعی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔