یوم دفاع و شہدا ؛ پاک بحریہ اور آزاد کشمیر کرکٹ ٹیموں کے مابین مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں دوستانہ ٹی 20 کرکٹ میچ کا انعقاد

18

اسلام آباد،07ستمبر(اے پی پی): یوم دفاع و شہدا کے موقع پر پاک بحریہ اور آزاد جموں و کشمیر کی کرکٹ ٹیموں کے مابین مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں دوستانہ ٹی 20 کرکٹ میچ کھیلا گیا،پاک بحریہ کی ٹیم نے یہ میچ 9 وکٹوں سے جیت لیا۔

 ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میچ کے مہمان خصوصی پاک بحریہ کے ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (سپلائی) ریئرایڈمرل طارق علی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے، آزاد جموں و کشمیر کے مقامی عمائدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق گزشتہ دنوں پاک بحریہ کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں میڈیکل کیمپس کا انعقاد بھی کیا گیا تھا، کشمیری عوام نے پاک بحریہ کی جانب سے ان خیر سگالی اقدامات کو خوب سراہا۔

 ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ مختلف مواقع پر مسٸلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ کشمیری بھائیوں کی فلاح و بہبود کیلٸے بھی سرگرم ہے۔