ملتان،08 ستمبر(اے پی پی): ڈویژنل،ضلعی انتظامیہ شہریوں کو سیورج،صفائ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے بارے سرگرم، کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نےعلی الصبح اندرون شہر کا اچانک دورہ کیا اور ڈپٹی کمشنر عامر کریم، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خاکوانی انکے ہمراہ تھے۔ کمشنر نے پی ایچ اے، واسا، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی افسران کو موقع پر طلب کیا اور کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے اندرون گلیوں میں پیدل چل کر صفائی صورتحال کا جائزہ لیاکمشنر کا واسا کو گٹروں کے ٹوٹے ڈھکن تبدیل، نکاسی آب یقینی بنانے کا حکم بھی جاری کیا، کمشنر کا پی ایچ اے کو گرین بیلٹس کی صفائی، درختوں کی تراش خراش کرنے کا حکم بھی صادر فرمایا۔
کمشنر نے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی پوری استعداد کار سے صفائی کی حالت میں بہتری لائے اور کہاشہریوں کو حکومتی اقدامات کے ثمرات نظر آنے چاہئیں۔ کمشنر ڈاکٹر ارشاد نے کہا کہ ہفتہ میں دو روز شہر کے مختلف مقامات پر علی الصبح دورے کروں گا اور کہا کہ فیلڈ میں جاکر ازخود حالات دیکھنے پر یقین رکھتا ہوں۔
ڈی سی نے کہا کہ شہراولیاء کے شہریوں کوصفائی،سیورج کی سروس ڈیلیوری میں بہتری نظر آئے گی عامر کریم خاں نے کہا کہ صفائی، سیورج، خوشگوار ماحول ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور کہا ضلعی محکموں کو عوامی خدمت کیلئے کارکردگی مزید بہتر کرنی ہوگی، شہر کے انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے محکمے مشترکہ پالیسی ترتیب دیں اور کہا علی الصبح دوروں کا مقصد فیلڈ میں مؤثر مانیٹرنگ سے عوام کو ریلیف دینا ہے۔