ملتان؛مضر صحت اجزاء سے خوراک تیار کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، 1 ہزار 200 لیٹر خام مٹیریل تلف

59

ملتان، 8 ستمبر (اے پی پی): بچوں کے لیے مضر صحت اجزاء سے خوراک تیار کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لودھی کانٹا کے قریب موسی پاک میں پاپڑ فیکٹری پر چھاپہ مارا اور ناقص اجزاء سے تیار 1 ہزار 200 لیٹر خام مٹیریل تلف کردیا  ہے۔

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ نے کہا کہ تلف کیے گئے محلول میں کھار، بورا اور میٹھے سوڈے کی ملاوٹ کی گئی تھی، خام اجزاء کو گندے کیمیکل ڈرمز میں سٹور کیا جارہا تھا۔انہوں نے کہا کہ مشینری پر انتہائی آلودگی، حشرات اور صاف پانی کی عدم دستیابی پائی گئی ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ  غیر معیاری خوراک تیار کرنے پر سنیکس یونٹ کو 25 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے، آلودہ ماحول میں خوراک تیار کرنے والے اپنا قبلہ درست کریں۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند پنجاب کی تشکیل کےلیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کوششیں جاری رہیں گی۔