چنیوٹ، 09 ستمبر (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنرسید محمد مسعود نعمان نے بارش کے بعد پانی کی نکاسی کی صورت حال کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں اور ڈسپوزل ورکس کا دورہ کیا،ڈپٹی کمشنر نے بائی پاس سرگودھا روڈ اور جھنگ روڈ کے مین ڈسپوزل ورکس پر مشنری ورکنگ حالت اور عملہ کی حاضری کو بھی چیک کیا۔
انہوں نے انچارج کو ہدایت کی کہ بارش کے پانی کی مکمل نکاسی تک تمام عملہ کو چوکس رکھا جائے، تمام ڈسپوزل ورکس کو بارشوں کے دنوں میں 24گھنٹے چالو رکھیں تاکہ بارش کے پانی کی نکاسی کا عمل جلد سے جلد ہو سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی شکایات کا بھر پور طریقے سے ازالہ کیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول اور ایم سی کے سینٹری انسپکٹر بھی انکے ہمراہ تھے۔