بہاولنگر،11ستمبر(اے پی پی): پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اغواء قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں کے مرکزی ملزمان گرفتار کرلئے ہیں اور وارداتوں میں چھینے گئے 23 لاکھ روپے مالکان کے حوالے کردئیے ہیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار نے ڈپی او آفس میں پریس کانفر نس کرتے ہوئے میڈیا نمائندگا ن کو بتایا کہ تھانہ میکلوڈ گنج میں 14 سالہ بچی کو اغواہ کے بعد قتل کرنے والے درندہ صفت 6 ملزمان ارشاد ،مقبول احمد، مسمات زینب ، فضل احمد ، رب نواز اور اللہ دتہ اور مدرسہ لڑکی کے اغواء کے دوران بھائی کی مزاحمت پر بھائی کو قتل کرنے والا سردار عرف سرداری (مرکزی ملزم) کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ دوران انٹیروگیشن مغویہ کو بھی بازیاب کر وا کر ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔
ڈی پی او نے ان واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن فاروق انور کی سربراہی میں سپیشل ٹیمز تشکیل دیں۔ پولیس ٹیم نے انتہائی قلیل وقت میں جدید طریقہ تفتیش اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ اس طرح ایس ایچ او ابصار حسین تھانہ سٹی ہارون آباد نے شب و روز کی انتھک محنت کے بعد مختلف وارداتوں میں چوری شدہ رقم 22لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کی دی۔ اس موقع پر ڈی پی ا و نے پولیس ٹیمز کو شاباش دی اور نقدانعامات کا بھی اعلان کیا۔