اٹک،12ستمبر (اے پی پی): اٹک و سنجوال کنٹونمنٹ بورڈز کے الیکشن کیلئے پولنگ جاری، کامرہ کینٹ میں ایک بلامقابلہ باقی نشستوں پر امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لینے پر الیکشن ملتوی ہیں جن پر بعد میں ضمنی الیکشن کرایا جائے گا، اٹک و سنجوال کینٹ کے الیکشن میں امیدواروں اور انکے سپورٹرز سمیت ووٹرز کی زبردست دلچسپی دیکھی جا رہی ہے،اٹک کینٹ کے 2 وارڈز میں مرد ووٹرز کی تعداد 5448 اور خواتین کی تعداد 588 کے ساتھ کل 10936 ووٹس رجسٹرڈ ہیں، 6مردانہ اور6 زنانہ اور ایک مشترکہ سمیت 13 پولنگ اسٹیشنزجبکہ 19 مرد اور 19 خواتین کے پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں، سٹاف میں 13 پریذائیڈنگ آفیسرز، 38 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرز، 38 پولنگ آفیسرز، 13 نائب قاصد تعینات ہیں، کنٹونمنٹ بورڈ اٹک کے وارڈ نمبر 1 میں جہاں 2 امیدواران ملک شاہنواز آزاد جبکہ تحریک انصاف کے سید مہدی نقوی شامل ہیں، اس وارڈ میں 7 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جہاں 2023 مرد، 2085خواتین کل 4108 ووٹرز ہیں، ایف جی بوائز ہائی سکول اٹک کینٹ مردانہ پولنگ اسٹیشن میں 7 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں آرٹلری سنٹر، محلہ کشمیریاں اور کاملپورسیداں کے 2 پولنگ بوتھ جہاں 1216 مرد ووٹرز اور کوچہ پریم نگر کے 2 اور ڈیفنس کالونی کا 1 پولنگ بوتھ بنایا گیا ہے جہاں کے 336 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 2 اٹک میں قائم زنانہ پولنگ اسٹیشن میں 7 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں جن میں آرٹلری سنٹر، محلہ کشمیریاں کے ایک ایک اور کاملپورسیداں کے 2 پولنگ بوتھ میں 1286، کوچہ پریم نگر کے 2 اور ڈیفنس کالونی کا 1 پولنگ بوتھ ہے جہاں 352 خواتین ووٹرز ہیں، ایف جی پرائمری سکول ڈیری فارم اٹک کنٹونمنٹ جہاں مشترکہ پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیا ہے اس میں اسلام لائن، محلہ نور، اوپل لائن کے 471 مرد اور 447 خواتین اور کل 918 ووٹرز ہیں۔
کنٹونمنٹ بورڈ اٹک کے وارڈ نمبر 2 میں 2 آزاد امیدواران شکیل بنگش اور شہزاد احمد ہیں، اس وارڈ نمبر 2 میں 8 پولنگ اسٹیشن جن میں 4 مردانہ، 4 زنانہ، مرد ووٹرز کی تعداد 3425 مرد، 3403 خواتین اور کل ووٹرز 6828 ہیں اس حلقہ میں 8 پولنگ اسٹیشن ہیں جن میں ایف جی پبلک ہائی سکول اٹک کینٹ میں 2 مردانہ پولنگ اسٹیشن ہیں جہاں 7 پولنگ بوتھ ہیں جن میں محلہ محمد نگر اور چونگی نمبر 3 کے رہائشی علاقے شامل ہیں اس پولنگ اسٹیشن پر 1988 مرد، ایف جی گرلز ہائی سکول اٹک کینٹ میں 2 پولنگ اسٹیشن اور 7 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں جہاں 1935 خواتین ووٹرز ہیں، ایف جی گرلز مڈل سکول صدر بازار اٹک کینٹ میں 3 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جہاں 978 مرد ووٹرز ہیں، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول اٹک کینٹ میں قائم زنانہ پولنگ اسٹیشن میں 2 پولنگ اسٹیشنوں میں 5 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں جہاں 1468 خواتین اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گی۔
سنجوال کنٹونمنٹ بورڈ کی 2 نشستوں میں سے ایک بلا مقابلہ امیدوار منتخب ہونے کے بعد کینٹ بورڈ سنجوال وارڈ نمبر 1 میں ضیاء الدین جماعت اسلامی اورملک آفتاب رفیق آزاد کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے، سنجوال کینٹ کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 1 میں مردانہ ووٹرز کی تعداد 872، عورتوں کی تعداد 789 کل 1670، پولنگ اسٹیشن 1 مردانہ، 1 زنانہ کل 2، پولنگ بوتھ 3 مردانہ، 3 زنانہ کل 6، 2 پریذئیڈنگ آفیسر، 6 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسر، 6 پولنگ آفیسر، 2 نائب قاصد ہیں انتخابی حلقہ سنجوال کینٹ کی چاردیواری کے اندر واقع ہے، سنجوال کینٹ کے وارڈ نمبر 1 میں 2 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے جن میں سے ایک جماعت اسلامی کے ضیاء اللہ خان نیازی ہیں، سنجوال کینٹ کی وارڈ نمبر 2سے سلمان اقبال ایڈووکیٹ بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں، وارڈ نمبر 1 میں 2 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں ایک مردانہ اور ایک زنانہ ہے مردانہ پولنگ اسٹیشن ایف جی بوائز ہائی سکول سنجوال کینٹ میں ہے جہاں 3 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں مرد ووٹرز کی تعداد 872، زنانہ پولنگ اسٹیشن ایف جی گرلز ہائی سکول سنجوال کینٹ میں بنایا گیا ہے جہاں 3 پولنگ اسٹیشنوں پر 798 خواتین اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گی اس وارڈ میں کل ووٹرز کی تعداد 1670 ہے۔
ضلع اٹک میں 2 کنٹونمنٹ بورڈ اٹک اور سنجوال کینٹ کیلئے ایک ڈی آر او اور دونوں کنٹونمنٹ بورڈز کیلئے 2 آر او، 4 اے آر او، 15 پریذائیڈنگ آفیسر ز، 44 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرز، 44 پولنگ آفیسرز، 15 نائب قاصد ہیں، دونوں کنٹونمنٹ بورڈ کے 3 انتخابی حلقوں میں کل 15 پولنگ سٹیشن قائم ہیں ان تینوں انتخابی حلقوں میں کل ووٹرزکی تعداد 12606، مرد ووٹرز کی تعداد 6320 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد6286، ان تینوں حلقوں میں ون ٹو ون مقابلہ ہے اور 6 امیدوار ہیں جن میں سے تحریک انصاف کے ایک اور جماعت اسلامی کے ایک امیدوار سمیت 4 آزاد امیدوار انتخابی عمل میں موجود ہیں کینٹ بورڈ اٹک وارڈ نمبر1میں تحریک انصاف کے سید مہدی نقوی اور آزاد امیدوار ملک شاہنواز، وارڈ2میں شکیل خان بنگش اور شہزاد احمد جو دونوں آزاد امیدار ہیں کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے اسی طرح کینٹ بورڈ سنجوال کے وارڈ نمبر 1 میں ضیاء الدین جماعت اسلامی اورملک آفتاب رفیق آزاد امیدوار کے درمیان مقابلہ ہے۔
الیکشن کمیشن اٹک نے الیکشن کی بہترین تیاریاں کررکھی ہیں، الیکشن میں سیکیورٹی کیلئے رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ پنجاب پولیس کے اہلکار بھی ڈیوٹی سرانجام د ے رہے ہیں،اٹک کے 13 پولنگ اسٹیشن اور سنجوال کینٹ کے 2 پولنگ اسٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر محمد سلیم راجہ اور الیکشن آفیسر سید ضیغم الطاف کی زیر نگرانی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو پری پول اور پولنگ والے روز تمام امور کی نگرانی کر رہی ہے۔
ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اٹک نور الخطاب کا الیکشن کے حوالہ سے کہنا ہے کہ اٹک کے 3 کنٹونمنٹ بورڈز اٹک کینٹ، سنجوال کینٹ اور کامرہ کینٹ میں سے صرف اٹک کینٹ اور سنجوال کینٹ میں انتخابات ہو رہے ہیں، کامرہ کینٹ میں ایک خاتون امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئی ہیں باقی نشستوں پر امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی وجہ سے کامرہ کینٹ کے الیکشن ملتوی کر دیئے گئے ہیں جہاں پر بعد میں ضمنی انتخابات ہوں گے، انہوں نے بتایا کہ سنجوال کینٹ کی ایک نشست پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو چکا ہے اس طرح 3 نشستوں پر انتخابی عمل ہو گا، کنٹونمنٹ بورڈ اٹک کے 2 حلقوں میں 13 اور کنٹونمنٹ بورڈ سنجوال کے ایک حلقہ میں 2 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جس میں سے ایک زنانہ اور دوسرا مردانہ ہے۔ کنٹونمنٹ بورڈ اٹک میں 2 وارڈوں میں 10236 ووٹرز جبکہ کنٹونمنٹ بورڈ سنجوال کینٹ کے ایک حلقہ میں 1670 ووٹرز ہیں 15 پولنگ اسٹیشنوں میں سے کوئی بھی انتہائی حساس نہیں جبکہ 5 حساس ہیں اور باقی 10 نارمل پولنگ اسٹیشن ہیں۔
الیکشن کمشنر اٹک نے کہا کہ میڈیا اور الیکشن آبزرور کیلئے الگ الگ باقاعدہ ضابطہ اخلاق ترتیب دے گیا ہے جس سے سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا اس سلسلہ میں ان کی سربراہی میں 2 رکنی مانیٹرنگ ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس میں اسسٹنٹ کمشنر اٹک محمد سلیم راجہ اور ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر سید ضیغم الطاف شامل ہیں انہیں ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے اختیارات بھی تفویض کیے گئے ہیں، مانیٹرنگ ٹیم نے تمام صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد جو رپورٹ دی ہے اس کے مطابق کوئی خلاف ورزی دیکھنے میں نہیں آئی ۔