اسلام آباد، 13ستمبر ( اےپی پی): سٹوڈنٹس ٹرانسپورٹ کے عملے کو 30 ستمبر تک کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز لگوانی ہوں گی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آ پریشن سنٹر کے سربراہ اسد عمر کے مطابق تعلیمی اداروں کے سٹاف اور اساتذہ کی سنگل ڈوز ویکسینیشن کا عمل کافی حد تک مکمل ہو چکا ہے ۔30 ستمبر کے بعد سکول وین ڈرائیوز کیلئے بھی ویکسی نیشن لازمی قرار
17 سال یا زائد عمر کے طلبہ 15 ستمبر تک ویکسین لازمی لگوائیں۔ حکومت کیلئے ہر پاکستانی کی صحت اہم ہے وبا کی وجہ سے جو بندشیں لگائی جا رہی ہیں وہ عوام کے مفاد میں ہیں۔