اسلام آباد،14ستمبر (اے پی پی): وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت گھر کی تعمیر کے لیے قرض اور علاج کے لیے صحت کارڈ کی سہولت دے رہی ہے۔
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام،ہائوسنگ کے منصوبے اور صحت انصاف کارڈ متوسط اور کم آمدن طبقے کے لئے ہے، کم آمدن گھروں کی تعمیر کے لئے بینکوں کو 154ارب قرض کی درخواستیں موصول،60ارب کے قرض منظور ہوچکے ہیں، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں (ایس ایم ایز) کو سٹیٹ بینک بغیر گارنٹی ایک کروڑ تک کا سرمایہ فراہم کررہا ہے، اس سے روزگار کے بےشمار مواقعے پیدا ہوں گے۔