وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے ہمراہ اچانک ضلعی دورے

59

لاہور 16 ستمبر (اے پی پی)وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مختلف اضلاع کے اچانک دورے شروع کر دئیے وہ سمبڑیال کے اراضی ریکارڈ سینٹر پہنچے اور اراضی ریکارڈ کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اراضی ریکارڈ سینٹر پر موجودلوگوں سے گفتگو بھی کی اور اراضی ریکارڈ سینٹر سے متعلق شکایات اور تجاویز سنیں سمبڑیال اراضی ریکارڈ سینٹر میں فرد ملکیت کے اجراء میں تاخیر کی شکایت آنے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فرد ملکیت کا اجراء جلد از جلد کرنے کا حکم دیا اور اراضی ریکارڈ سینٹر میں موجود لوگوں کی شکایات پر فوری کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں عوام کی سہولت کیلئے 850 دیہی مراکز مال سروسز فراہم کر رہے ہیں پنجاب میں 8 ہزار سے زائد اراضی ریکارڈ سینٹر قائم کریں گےوزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق اراضی ریکارڈ کی شہریوں کو دہلیز پر فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہےاس سے قبل وزیر اعلی نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ بھی کیا اور ہسپتال کے انتظامات اور مریضوں کو فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیتے ہوئےمریضوں اور تیمارداروں سے بات چیت کی اس موقع پرخواتین تیمارداروں نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے لڑائی جھگڑے کے کیس میں دادرسی کی درخواست کی

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے خواتین کو داد رسی اور میرٹ کی یقین دہانی کراتے ہوئے فوری طور پر ڈی پی او سیالکوٹ کو طلب کر کےمیرٹ کے مطابق خواتین کی دادرسی کا حکم دیاوزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ڈاکٹروں بات چیت  کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں مریضوں کے ساتھ اچھا سلوک ڈاکٹروں کا شیوہ ہونا چاہیئے ڈاکٹروں کو انسانیت کی خدمت کے عزم پر عمل کرنا چاہیئے وزیراعلیٰ نے ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بعد ازاں ماڈل پولیس سٹیشن پہنچے اور

تحصیل ماڈل پولیس سٹیشن کے فرنٹ ڈیسک اور ویمن ہیلپ کاؤنٹر کا معائنہ کیا عثمان بزدار کو ویمن ہیلپ کاؤنٹر کی ورکنگ کے بارے میں بریفنگ  دی گئی وزیراعلی نے خاتون افسر سے ویمن ہیلپ کاؤنٹر کی ورکنگ کے بارے میں دریافت کیااور پولیس سٹیشن کی حوالات کا بھی معائنہ کرتے ہوئے حوالاتیوں سے بات چیت کی اور ان کے مسائل دریافت کئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا ماڈل پولیس سٹیشن کی حوالات میں پنکھے نہ چلنے پر سخت اظہار برہمی ان کا کہنا تھا کہ تھانے میں بند حوالاتی بھی انسان ہیں پنکھے فوراً مرمت کرائے جائیں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ماڈل پولیس سٹیشن کی زیر تکمیل بلڈنگ فوراً مکمل کرنے کی  ہدایت بھی کی  اور کہا کہ پولیس کو عوام کی خدمت گار اور محافظ ہونا چاہیئے صوبائی وزیر جیل خانہ جات و ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان بھی اس موقع پر وزیر اعلی کے ہمراہ موجود  رہے۔