بلوچستان کے 34 اضلاع میں انسداد پولیو مہم 20 ستمبر سے شروع ہوگی،پانچ روزہ مہم کے دوران 25 لاکھ بچوں کو ویکسین پلائی جائے گئی،حمید اللہ ناصر

30

کوئٹہ16ستمبر(اے پی پی):انسداد پولیو مہم بارے ایمرجنسی پروگرام کے سربراہ حمید اللہ ناصر نے کہا کہ بلوچستان کے 34 اضلاع میں انسداد پولیو مہم 20 ستمبر سے شروع ہوگی پانچ روزہ مہم کے دوران 25 لاکھ بچوں کو ویکسین پلائی جائے گئی اور انسداد پولیو مہم میں گیارہ ہزار تین سو تراسی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں میڈیا نمائندگان کو پولیو ویکسین پر بریفنگ دیتے ہوئے کہی _انسداد پولیو مہم پروگرام کے سربراہ حمید اللہ ناصر نے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں بڑی رکاوٹ انکاری والدین اور منفی پروپیگنڈہ ہےعلما کرام اور میڈیا مل کرمنفی پروپیگنڈہ کا تدارک کریں ایک بچے کی زندگی بچانا پوری انسانیت بچانے کے مترادف یے انہوں نے کہا کہ بلاک میں شامل تین اضلاع میں سات روزہ مہم جبکہ صوبے بھر میں پانچ روزہ مہم ہوگی اور بلوچستان کے 34 اضلاع میں انسداد پولیو مہم 20 ستمبر سے شروع ہوگی پانچ روزہ مہم کے دوران 25 لاکھ بچوں کو ویکسین پلائی جائے گئی اور انسداد پولیو مہم میں گیارہ ہزار تین سو تراسی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ صرف ایک کیس قلعہ عبداللہ سے رپورٹ ہوا ہے جبکہ علما کرام نماز جمعہ کے اجتماعات میں قومی کاز کا شعود اجاگر کریں کیوں کہ قوم کے بچوں کو مستقل معذوری سے بچانے کا عزم یے پانچ روزہ پولیو مہم 34 اضلاع میں پولیو ورکرز کی سیکورٹی کے لئے انیس ہزار دو سو سیکورٹی اہلکار ڈیوٹیاں دینگے۔