دوشنبے،17ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو دوشنبے میں آر ٹی (عریبک) چینل کو دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ صدر بائیڈن کا افغانستان سے انخلاء کا فیصلہ سمجھداری تھی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان اس وقت ایک تاریخی دوراہے پر کھڑا ہے جو یا تو چالیس سال کی جنگی صورتحال کے بعد استحکام کی طرف بڑھے گا یا پھر یہاں سے غلط سمت میں چلا گیا تو اس سے افراتفری، انسانی بحران، پناہ گزینوں کا ایک بڑا مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے، جو ایک بڑے مسئلے کی صورت اختیار کر سکتا ہے جس سے تمام ہمسایہ ممالک متاثر ہونگے۔