اسلام آباد،17ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری ( سی پیک) کے تحت متعدد منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، چین کے تعاون سے ڈیری فارمنگ، ماہی گیری کے خصوصی زون بھی بنیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک اتھارٹی خالد منصور کے ساتھ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ زراعت اور صنعت سے منسلک فیز سی پیک کا حصہ ہونگے،زراعت کے 8 مختلف حصوں ہونگے جن پر چین اور پاکستان نے دونوں نے منظور کر لیا ہے،بیج کی نمو ،ڈیری فارم کی نشوونما منصوبوں کا حصہ ہیں،ہلال فوڈز،،ماہی گیری ساحلی پٹی کے زریعے چین کے ساتھ ملکر کام ہوگا۔انہوں نے کہاکہ دس سال پی ایس ڈی پی پورا استعمال نہیں ہو سکاتھا،ہماری ٹیم نے ایک دہائی کے بعد پی ایس ڈی پی کا پورا استعمال کیا ،جہاں سالوں سے کچھ نہیں ہورہا تھا وہاں اربوں کے منصوبے منظور ہوئے،اگلے ماہ کراچی سرکلر منصوبہ بھی آ جائے گا۔