حکومت علامہ اقبال اکنامک زون کو تمام تر سہولیات فراہم کر رہی ہے؛ وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب

17

فیصل آباد،25ستمبر  (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ پاکستان میں فیصل آباد انڈسٹریل سٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے اکنامک زونز سمیت چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت بننے والے ملک کے پہلے ترجیحی اکنامک زون علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی فیصل آبادکو تیسرے بڑے سپیشل اکنامک زون کا درجہ حاصل ہے جہاں دنیا بھر کے بڑے بڑے سرمایہ کاروں سمیت ہمارے ملکی صنعتکار بھی اپنے انڈسٹریل یونٹ قائم کررہے ہیں جبکہ کئی فیکٹریوں نے اپنی پروڈکشن کا بھی آغاز کردیا ہے اور اس انڈسٹریل سٹی کی تکمیل سے روزگار کے لاکھوں نئے مواقع پیدا ہوں گے اور غربت و بیروزگاری کا خاتمہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہاں حکومت نے بجلی کا گرڈ سٹیشن اور گیس بھی دی ہے۔دوسری جانب ایک اکنامک زون سندھ میں حیدر آباد کے نزدیک بن رہا ہے لیکن وہاں ابھی تک کوئی سہولت نہیں تاہم وزیر اعظم پاکستان کی وجہ سے اب بہت تیزی سے کام ہورہا ہے کیونکہ عمران خان وفاق کی تمام اکائیوں کی یکساں ترقی چاہتے ہیں۔