افغان عوام محبت کرنے والے ہیں ، پنجشیر میں ظالم کی خبریں من گھڑت اور جھوٹ ہیں؛ ذبیح اللہ مجاہد

19

اسلام آباد،26ستمبر  (اے پی پی):افغان عبوری حکومت کے معاون وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے  کہ افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے تعلقات بھی انتہائی اہم ہیں، افغانستان کو تجارت اور اقتصادی امور سمیت تمام شعبوں میں ہمسایہ ممالک کی ضرورت ہے، ہمیں توقع ہے کہ ہمسایہ ممالک عالمی سطح پر افغانستان سے متعل اپنا مثبت کردار جاری رکھیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ پنجشیر میں لڑائی ختم ہو چکی ہے، بیشتر مقامی عمائدین، علمائے کرام اور مجاہدین ہمارے ساتھ ہیں، ہم کسی کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے، اگر کوئی گروہ لڑائی کی خواہش رکھتا ہے یا وہ حملے کی کوشش کرتا ہے تو سخت جواب دیا جائے گا، ملک میں امن ہو تو افغان ایک دوسرے سے محبت کرنے والے لوگ ہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ افغان قوم ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرے، ہم چاہتے ہیں کہ اب تعمیری کام ہوں، سڑکیں اور پل بنیں اور لوگوں کیلئے گھر بنائیں، ملکی ادارے فعال ہو چکے ہیں کوشش ہے کہ مالیاتی نظام میں شفافیت لائیں۔