ملتان شہر کے مختلف پوائنٹس کو دیدہ زیب بنانے کے کام کا آغاز ہو گیا

23

ملتان، 28 ستمبر (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی جانب سے شہر کے مختلف پوائنٹس کو دیدہ زیب بنانے کے کام کا آغاز ہو   گیا ہے ۔انہوں نے چونگی نمبر 9،گول باغ اور سیداں بائی پاس پر بیوٹیفکیشن کا جائزہ لیا ۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اور پی ایچ اے حکام نے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ شہر اولیاء کے مرکزی چوکوں پر لینڈ سکیپنگ،شجرکاری اور خوبصورت لائٹنگ کی جائے گی ، ڈیوایڈرز اور نمایاں دیواروں پر پیٹنگ کے ذریعے تاریخی کلچر بھی  نمایاں کرینگے۔ انہوں نے کہا سڑکوں پر سیوریج مسائل اور تجاوزات کے خاتمے کی حکمت عملی بنالی ہے، گول باغ روڈ ،گل گشت اور قلعہ کہنہ کی مثالی  بیوٹیفکیشن کی جائے گی۔