بہاولنگر میں شہدائے کربلا چہلم کے سلسلے میں جلوس روایتی راستوں سے گزرتے ہوئے اختتام پذیر ہوگئے

53

بہاولنگر،28ستمبر (اے پی پی ):شہدائے کربلا چہلم کے حوالے سے روایتی ماتمی جلوس مرکزی امام بارگاہ اور جامعتہ الزاہرہ امام بارگاہ سے برآمد ہوئے، جلوسوں میں عزاء داران کی کثیر تعداد شریک ہوئی، عزاء داران نے نوحہ خوانی پر ماتم داری کی۔

 جلوسوں کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،  موبائل فون سروس بھی مکمل طور پر بند رہی۔ ڈسڑکٹ پولیس لائن میں قائم مرکزی کنٹرول روم سے جلوسوں کی سی سی ٹی وی اور ڈرون کیمروں سے مانیٹرنگ کی گئی جبکہ ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق اور ڈی پی او ظفر بزدار جلوسوں کے دورے کرکے تمام تر انتظامات کو چیک کرتے رہے۔

 جلوس اپنے روایتی راستوں سے گزرتے ہوئے پرامن طور پر اپنے مقررہ مقامات پر اختتام پذیر ہوگئے ۔