اسلام آباد۔29ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کہا کہ احساس پروگرام میں سندھ میں ہماری حکومت نہ ہونے کے باوجود 34 فیصد حصہ سندھ کو دیا کیونکہ وہاں غربت کی شرح زیادہ ہے۔ ہماری حکومت کی توجہ بلوچستان پر ہے ۔ یہاں شاہراہوں کی پورے پاکستان کے مقابلے میں سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ جب اپنا سکورکارڈ دکھائیں تو اس میں سب سے زیادہ ترقی بلوچستان میں ہو۔ وفاقی اور صوبائی حکومت مل کربلوچستان میں مثالی ترقی چھوڑ کر جائیں گی۔ وزیراعظم نے مراد سعید اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتےہوئے کہا کہ سڑکیں بنانا مشکل کام نہیں تاہم کم لاگت پر معیاری سڑکیں بنانا کمال ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑامسئلہ کرپشن ہے۔ اس مقصد کے لئے عوام کا پیسہ اور ٹیکس چوری کیا جاتا ہے۔وسائل کے باوجود دنیا میں جو ممالک پیچھے رہ گئے ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ بدعنوانی ہے جو ملک خوش حال ہیں وہاں کرپشن نہیں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ این ایچ اے کی طرف سے دی جانے والی بریفنگ میں 2013 میں بننے والی سڑکوں کی فی کلومیٹر لاگت بہت زیادہ تھی خاص طور پر آج جب روپے کے مقابلہ میں ڈالر کی قیمت اور مہنگائی کو مدنظر رکھا جائےتو 2013 میں اتنی زیادہ لاگت ہونا ظلم ہے۔ اس سے کتنا پیسہ بنایا گیا، اس کی تحقیقات کرکے قوم کے سامنے لائیں گے۔ اس میں کسی ثبوت کی بھی ضرورت نہیں۔ قوم کو کرپشن سے ہونےوالے نقصان سے آگاہ ہوناچاہیے۔ اس رقم سے کتنے اور منصوبے مکمل کئے جاسکتےتھے جس سے پسماندگی کا خاتمہ ممکن تھا۔











