بہاولنگر،02 ستمبر (اے پی پی ): این سی او سی کی جانب سے 12 سال سے زائد بچوں کو بھی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ پبلک سکول بہاولنگر میں بچوں کی ویکسی نیشن کے حوالے سے کیمپ لگایا گیا، کرونا ویکسینیشن لگائے جانے کے عمل پر بچے بھی بے حد خوش ہیں، جن کا کہنا تھا کہ ویکسین لگانے سے ہم کورونا کی وباء سے محفوظ رہیں گے،ویکسی نیشن ہونے کے بعد ہمارے تعلیمی ادارے بھی بند نہیں ہونگے۔ محکمہ صحت کی ٹیم کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچاؤکا واحد حل ویکسی نیشن ہے۔