بہاولنگر؛ ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق کا صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لینے کیلئےمختلف علاقوں کا اچانک دورہ

51

بہاولنگر،  2  اکتوبر ( اے پی پی ): وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پرخدمت آپکی کی دہلیز پر  پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق  نے  صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لینے کے لئے بہاولنگر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے  صفائی، نکاس آب کے کام اور فراہم کرنے والی دیگر سہولیات کا جائزہ لیا نیز سٹاف کی حاضری  چیک کی۔

ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق  نے کہا کہ خدمت آپ کی دہلیز پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے  میونسپل کمیٹی کے   افسرن و سٹاف محنت سے کام کریں اور عوام کے مسائل فوری حل کئے جائیں تاکہ وہ ریلیف حاصل کرسکیں۔انہوں نے مختلف سڑکوں پر جاکر صفائی  اور سیوریج کے کاموں کا جائزہ لیا۔

 انہوں نے کہا کہ تمام علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اس سلسلہ کسی قسم کی سستی اور غفلت  نہ برتی جائے۔بعد ازاں وہ ماڈل ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں گئے اور انہوں نے سیوریج کے سسٹم اور کھیلوں کے میدان کو بھی چیک کیا۔ انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ  پودے لگائے جائیں ان کی دیکھ بھال اور آبیاری پر توجہ دی جائے۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابد حسین بھٹی،  اسسٹنٹ کمشنر عثمان منیر بخاری، ایکسین میونسپل کمیٹی چوہدری محمد ظفر  ہمراہ تھے۔