ملتان؛ کمشنر ڈاکٹر ارشاد کا ماڈل کیٹل مارکیٹ کا دورہ ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

18

 

ملتان، 02 اکتوبر (اے پی پی ): کمشنر ڈاکٹر ارشاد نے  ماڈل کیٹل مارکیٹ میں ترقیاتی کاموں کے جائزہ کیلئے دورہ کیا۔ ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ماڈل کیٹل منڈی میں آڑھتیوں، بیوپاریوں کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی ، ماڈل کیٹل مارکیٹ کی خوبصورتی کیلئے تیار درخت بھی لگائے جائیں گے۔انہوں نے کہا  کہ تعمیراتی کام میں معیار  پر سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

 بریفنگ میں بتایا گیا کہ 95 کروڑ45 لاکھ کی لاگت سے زیر تعمیر ماڈل کیٹل مارکیٹ 345 کنال13 مرلہ پر محیط ہے ، ماڈل کیٹل مارکیٹ کی تعمیر کو 3 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ، پہلے گروپ میں باؤنڈری وال، خار دار تاریں،پانی کا پمپ وغیرہ لگائے جاچکے ہیں اور دوسرے گروپ میں 44 میں سے 22 کیٹل شیڈز لگائے جا چکے ہیں۔

 ایم ڈی کیٹل مارکیٹ نے کہا کہ بینک کی عمارت، بیوپاریوں کیلئے آرام گاہیں، مانیٹرنگ روم، آفس بلڈنگ زیر تعمیر ہے، تیسرے گروپ میں ماڈل کیٹل مارکیٹ میں 1.43 کلومیٹر کارپٹ سڑک زیر تعمیر کی جائے گی ۔