ملکی سیاست اور اداروں کو کرپشن سے پاک کرنا پاکستان تحریک انصاف کا منشور ہے ، عثمان ڈار

19

سیالکوٹ۔2اکتوبر  (اے پی پی):معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے اُمور نوجواناں عثمان ڈارنے کہا ہے کہ ن لیگ کی قیادت میں جھگڑا اور اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں جو ان کے کارکنان میں تقسیم کا باعث بن رہےہیں مسلم لیگ ن  دن بدن کمزوررہی ہے ، ش لیگ  تھیلے سے باہر آگئی ہے اور آئندہ انتخابات میں ن لیگ تاش کے پتوں کی طرح بکھرتی نظر آئے گی ۔  ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا  کہ شہباز شریف نے چند روز قبل ایک پریس کانفرنس ایک پریس کانفرنس میں خود کو عالمی صادق و امین ثابت کرنے کوشش کی۔حالانکہ شہبازشریف کا ان کے کیس سے کوئی لینا نہیں تھا۔ کاش شہباز شریف اپنے دو کیسوں ایک ٹی ٹی او کاساڑھے سات ارب روپے اور دوسرا رمضان شوگر ملزجو 25ارب روپے کا ہے جس میں 20کے قریب گواہان جو ریکارڈ کا حصہ ہے  جنہوں نے 3.7ارب روپے کا اعتراف کیا ہے اور چپراسی اسلم کے اکا ئونٹ میں ڈھائی ارب روپے والے  ان کرداروں ساتھ بٹھا کر پریس کانفرنس کریں۔انہوں نے کہا کہ  پاکستان میں چلنے والے کیسسز پر شہباز شریف کوئی پریس کانفرنس نہیں کررہے ۔ عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت نے این سی اے کو کوئی درخواست نہیں دی کی کہ ان کے اکائونٹس چیک کریں ۔ انہوں نے یہ ایسا ہی ہے کسی محلے میں چوری ہوجائے اور وہاں ڈی پی او صاحب ٹاپ ٹن چوروں کو بلائیں گے ان سے تفتیش ، انکوائری اور چھان بین کے بعد ان کو کہہ دیا جاتا ہے کہ یہ ڈاکہ یا چوری آپ نہیں کی حالانکہ ہیں یہ سرئٹیفائیڈ چور ہیں ۔انہوں نے کہا کہ  میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ  شریف خاندان کیلئےشرمندگی کا مقام ہے  ۔ ایک مجسٹریٹ کے فیصلہ کو کریکٹر سرٹیفکیٹ ثابت کررہے ہیں اور کہہ رہے ہیں ہم نے ڈاکہ نہیں ڈالا ۔یہاں آپ کہہ رہے ہیں  کہ حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے اکا ئونٹس میں کہاں سے پیسے آرہے ہیں میرا ان سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے دوسری جانب برطانیہ میں ان کے 2اکا ئونٹ منجمد تھے جن سے شہباز کا لینا دینا نہیں تھا،  خود کو اس کے ساتھ جوڑ رہے ہیں۔یہی ہے وہ گمراہ کن بیانیہ جو پاکستان سامنے لانا چاہتے ہیں۔مہنگائی کے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کورونا اور مختلف وجوہات کی بنا پر مہنگائی نے پوری دنیاکو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔حکومت مہنگائی پر قابو پانے کیلئے بھرپور کوشش کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت سود فری قرضہ جات کا اجراءکرنے جارہے ہیں۔ حکومت پسے ہوئے طبقے کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینے جارہی ہے جس سے محروم طبقہ کو ریلیف ملے گا۔انہوں نے کہاکہ کرپشن برداشت نہیں کریں گے اور کرپٹ لوگوں کا ساتھ نہیں دیں گے۔