عمر شریف جیسے فنکار صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں، ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا پر نہیں ہوگا: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

17

لاہور، اکتوبر 3(اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے نامور کامیڈین عمر شریف کے انتقال پر تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمرشریف جیسے فنکار صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں. کوئی شک نہیں عمر شریف کامیڈی کے بادشاہ رہے ہیں،انکے انتقال سے پیدا ہونیوالا خلا کبھی پر نہیں ہوگا، عمرشریف کی شعبہ فن کے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ عمر شریف نے تھیٹر،اسٹیج اور فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ عمر شریف نے پاکستان کے علاوہ پوری دنیا میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں سے ملک کا نام روشن کیا۔اللہ پاک انکے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے۔

اللہ تعالی سوگوار خاندان کو یہ صدمہ ہمت و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔