لاہور 2 اکتوبر(اے پی پی ): وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار سے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور اراکین صوبائی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ترقیاتی امور پر سفارشات اور تجاویز پیش کی گئیں عثمان بزدار نے کہا کہ عمران خان کی کامیابیوں نے اپوزیشن کی نیندیں اڑا دی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان قومی ہی نہیں عالمی سطح پر لیڈر بن کر ابھر رہے ہیں جبکہ کرپشن کرنے والوں کی سیاست قصہ پارینہ بن چکی ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کا کلچر متعارف کرایا اور اب مسائل کے حل کے لئے عمران خان ہی قوم کی واحد امید ہیں عمران خان کی قیادت میں صوبے بھر میں ترقی کا انقلاب لائیں گے۔ پنجاب کے ہر شہر اور ہر علاقے میں جاؤں گا اور عوام کی خدمت کروں گا عثمان بزدار نے مزید کہا کہ بڑے اور چھوٹے شہروں میں بتدریج فراہمی اور نکاسی آب کے منصوبے مکمل کریں گےترقیاتی منصوبوں میں خواتین ارکان اسمبلی کی رائے کو بھی اہمیت دی جاتی ہے ۔
ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد،غضنفر عباس،عامر عنایت شہانی، علی اختر، عادل پرویز، عمر فاروق، شکیل شاہد،وارث عزیز ،ملک ندیم عباس، سرفراز حسین، سلیم اختر، قاسم عباس خان، علی رضا خان، رضا حسین بخاری، میاں علمبردار قریشی، شہاب الدین خان کے علاوہ رکن پنجا ب اسمبلی فردوس رعنا اورعابدہ بی بی بھی شامل تھیں۔











