تمام برادر اسلامی ممالک سے بہترین تعلقات نئے سرے سے استوار ہو چکے ہیں؛حافظ محمد طاہر محمود اشرفی

24

لاہور، 3 اکتوبر(اے پی پی): وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف قرآن اینڈ سیرت سٹڈیز کمپلیکس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب ، کویت، قطر اور متحدہ عرب امارات سمیت تمام برادار  اسلامی ممالک  سے  بہترین تعلقات استوار  ہو چکے ہیں۔

افغانستان کی صورت حال پر انہوں نے کہا کہ اب دنیا ہمارے مؤقف کو مان رہی ہے اب دنیائے عالم کو آگے بڑھ کر افغانستان کی تعمیر و ترقی اور امن و استحکام میں معاون ہونا چاہئے۔ مشرق وسطی کے حوالے سے انہوں نے کویت کا شکریہ ادا کیا کہ بارہ برسوں کے طویل تعطل کے بعد اب پاکستانیوں کو ویزوں کا اجرا شروع ہوچکا  ہے، اس کے ساتھ ساتھ سعودی عرب نے بھی چھ سو پاکستانی طلباء کو اپنے ہاں علم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کر دئیے ہیں۔