20 دن میں 20 ہزارافغان پاکستان آئے اور 6 ہزار پاکستانی افغانستان گئے، آن لائن ویزہ پر فیس ختم کرنے والے ہیں:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد

25

اسلام آباد,4اکتوبر  (اے پی پی):وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ افغانستان کے لیے آن لائن ویزہ کا اجراء کر دیا جائے گا، آئندہ منگل تک 8 ڈالر کی فیس کو ختم کرنے جا رہے ہیں، پرمٹ سہولت 2 سے 3 ہفتے تک صرف آن لائن ویزہ کے لیے ہوگی، 15 اگست سے اب تک 20 ہزار افغانی پاکستان آئے ہیں جبکہ 6 ہزار افغانستان گئے اور 10 ہزار افراد دوسرے ملکوں میں گئے ہیں جبکہ چمن بارڈر پر 16 ٹرمینلز کے ساتھ آئی بی ایم ایس شروع کر دی ہے، آن لائن کے بعد 3 ہفتوں کے اندر سسٹم ٹھیک ہو جائے گا، 3 ہفتے کے اندر پرمٹ کا مسئلہ ختم ہو جائے گا۔