نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے احکامات پر کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ نےکورونا SOPs کے خلاف ورزی کرنے والے تین بس ٹرمینلز کے دفاتر سیل کردیئے گئے

34

اکتوبر، 04 (اے پی پی): نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے احکامات پر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرخلیل مراد، سپرنٹنڈنٹ آر ٹی اے حمید بلوچ اور اسپیشل مجسٹریٹ سیف اللہ خان کاکڑ نے جبل نور بس ٹرمینلز کا دورہ کیا جہاں انہوں بس ٹرمینلز کے دفاتر, مسافر بسوں کا اچانک دورہ کیا اور کورونا SOPs کے خلاف ورزی کرنے پر تین بس ٹرمینلز سپر میختر ٹرمینل, الحبیب کوچ اور السیف ٹرمینل کو سیل کردیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے اندرون ملک مختلف شہروں کو جانے والے مسافروں کے ویکسی نیشن کارڈ چیک کئے اور بسوں کے مالکان کو تنبیح کی کہ بغیر ویکسی نیشن کارڈ کے کسی مسافر کو بس میں بیٹھنے کی اجازت نہ دی جائے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خلیل مراد نے اے پی پی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسی نیشن پر عملدرآمد کرانے کے لئے ہم نے نوٹسز جاری کئے تھے۔ SOPs پرعملدرآمد نہ کرنے والے مختلف شاپنگ سنٹرز سیل کردیئے گئے ہیں۔ اور آج جو ٹرانسپورٹرز بھی SOPs پر عملدرآمد نہیں کررہے ان کو بھی سیل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو ٹرانسپورٹرز اور شاپنگ مالز کورونا SOPs پر عملدرآمد کررہے ہیں ہم انہیں سراہتے ہیں۔