ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے تحفظ ختم نبوت کانفرنس بمقام قلعہ کہنہ قاسم  ٹریفک  پلان جاری کر دیا ہے

50

 

ملتان،06 اکتوبر(اے پی پی): ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے تحفظ ختم نبوت کانفرنس بمقام قلعہ کہنہ قاسم  ٹریفک  پلان جاری کر دیا ہے۔ٹریفک پولیس نے کہا کہ لائبریری موڑ، حسین آگاہی موڑ، حسین آگاہی بازار بالمقابل ماشاء اللہ الیکٹرونکس، حافظ جمال روڈ اور واٹر ورکس روڈ پر پارکنگ ہو گی اور کہا بہاولپور سے آنے والے شرکاء بہاولپور بائی پاس چوک سے بی سی جی چوک سے چونگی نمبر 14 سے ہوتے ہوئے حافظ جمال روڈپراپنی گاڑیاں پارک کریں اور کہا وہاڑی سے آنے والی شرکاء وہاڑی چوک سے چوک قذافی سے معصوم شاہ روڈ سے واٹر ورکس روڈ پر اپنی گاڑیاں پارک کریں خانیوال سے آنے والی شرکاء قذافی چوک سے عید گاہ چوک سے آبشار چوک سے ہوتے ہوئے واٹر ورکس روڈ  پر گاڑیاں پارک کریں گے، بوسن روڈ سے آنے والے شرکاء چونگی نمبر 9سے واٹر ورکس روڈ پر اپنی گاڑیاں پارک کریں گے۔

جلیل عمران غلزئی نے کہا کہ شرکاء سے گزارش ہے کہ اپنی گاڑیاں مختص کردہ پارکنگ ایریا میں پارک کریں۔