وزیراعظم عمران خان سے کرغزستان میں پاکستان کے سفیر سردار اظہر طارق خان کی ملاقات

20

اسلام آباد,6اکتوبر  (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان سے کرغزستان میں پاکستان کے سفیر سردار اظہر طارق خان نے بدھ کو یہاں ملاقات کی اور وزیراعظم کو وسط ایشیائی خطے بالخصوص کرغزستان کے ساتھ اقتصادی سفارتکاری کے امکانات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کرغزستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت اور کاروبار کو فروغ دینے کے لیے علاقائی روابط کو مستحکم کیا جائے۔