پاکستان کی کرکٹ کے فروغ کے لئے ہم سب اکٹھے ہیں؛ ایم پی اے علی حیدر گیلانی

11

 

لاہور، 6 اکتوبر (اے پی پی ): پیپلز پارٹی کے ایم پی اے علی حیدر  گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی کرکٹ کے فروغ  کے لئے ہم سب اکٹھے ہیں، جیت ہار سے کوئی بھی فرق  نہیں پڑتا جو بھی جیتا  کرکٹ کی جیت ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار آج انہوں نے صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کے ہمراہ گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ ایک ایسی چیز ہے جو ہمیں متحد کرتی ہے، ٹورنامنٹ شروع کرنےکے لیے ہمیں بہت سی مشکلات آئیں لیکن اللہ کے کرم سے  پاکستان کی کرکٹ کے فروغ کے لئے جو ہو سکا کریں گے ۔

ایم پی اے علی حیدر  گیلانی نے کہا کہ  اپوزیشن کی ٹیم میں   ایم این اے مرتضی محمود، رحیم یار خان سے ایم این اے مصطفیٰ محمود، ایم پی اے مخدوم عثمان، ایم پی اے حسن مرتضی، رحیم یار خان سے ایم پی اے رئیس نبیل، ملتان سے ایم این اے نوید جیوا، رحیم یار خان ایم پی اے غظنفر لنگاہ، ممتاز چاند، رضا ربانی، آزاد امیدوار قاسم لنگاہ اور اس کے علاوہ فیصل نیازی اور اشرف علی انصاری یہ دونوں بھی اپوزیشن ٹیم سے کھیلیں گے۔