ایبٹ آباد؛ ضلعی سطح پر صدارتی مقابلہ نعت خوانی کا انعقاد

75

ایبٹ آباد،06اکتوبر (اے پی پی ):ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی ضلعی سطح پر صدارتی مقابلہ نعت خوانی کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر سے سکولز، مدارس  کے طلبہ نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-3 امین الحسن نےتقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور پوزیشن لینےوالے طلبہ میں انعامات، اعزازیہ تقسیم کرتے ہوئے انکی حوصلہ افزائی کی۔ مقابلے میں پوزیشن لینے والے طلبہ 11 اکتوبر کو صوبائی سطح پر منعقدہ مقابلے میں شرکت کریں گے۔

 ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے پروگرام کے انتظامات کی نگرانی کی۔ مقابلے کےانعقاد میں ٹی ایم اے ایبٹ آباد، ٹی ایم اے حویلیاں،ڈی جی گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی رضا علی حبیب، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر ایبٹ آباد، سیف ریسٹورنٹ اور ہزارہ اباسین آرٹس کونسل نےتعاون کیا۔

ضلعی انتظامیہ کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ طلبہ و طالبات کو آگے بڑھنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع میسر آئیں اور مستقبل میں بھی ضلعی انتظامیہ کی جانب سےاس قسم کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔