بھارت کی کوششیں ناکام ہوئیں بین الاقوامی ٹیمیں جلد پاکستان آئیں گی، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کی میڈیا سے گفتگو

6

اسلام آباد۔7اکتوبر  (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کا دورہ منسوخ ہونے پر پوری دنیا کے کرکٹرز اور لوگوں نے پاکستان کے موقف کی حمایت کی جس پر ان کے مشکور ہیں۔ بھارت نے اس دورہ کو ناکام بنانے کی پوری کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ آج نیوزی لینڈ بھی پاکستان آنا چاہ رہی ہے اور انگلینڈ نے اپنی سیریز کنفرم کر دی ہے۔