لاہور، 7 اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے جمعرات کو یہاں نادرا میگا سنٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ این سی او سی نے زبر دست کام کیا جس کی پوری دنیا معترف ہے لیکن ملک دشمن عناصر ویکسی نیشن کے عمل کو بدنام کرنے کی کوشش کر کے دشمن کے ہاتھوں کو مضبوط کر رہے ہیں، پاکستان نے کورونا پر بغیر پابندیوں کے بہتر انداز سے کنٹرول کیا۔