وہاڑی ، 07اکتوبر (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر وہاڑی مبین الہی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی محمد جعفر چوہدری نے چک نمبر 567ای بی قابضین کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 9کروڑ روپے مالیت کا 8ایکٹر سرکاری رقبہ واگزار کروا لیا۔ناجائز قابضین کے خلاف کریک ڈاؤن اسسٹنٹ کمشنر محمد جعفر چوہدری نے کی ، تمام تعمیرات گرا کر سرکاری رقبہ کا کنٹرول حاصل کر لیا اور ریونیو حکام کے حوالے کر دیا۔
اسسٹنٹ کمشنر محمد جعفر چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ قابضین سے سرکاری اراضی کی ایک ایک انچ واگزار کرائیں گے، سرکاری اراضی پر قبضہ کرنیوالوں سے سختی نمٹا جارہا ہے، تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رہیں گی، سرکاری اراضی واگزارکرانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔