اپوزیشن رہنماؤں پر نیب کے کیسز ہیں ، یہ نیب کو ناکام ادارہ بنانا چاہتے ہیں ؛ وزیر مملکت فرخ حبیب

9

اسلام آباد،7اکتوبر  (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے پارلیمانی سیکرٹری قانون و انصاف ملیکہ بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ  حکومت نیب آرڈیننس جاری کر چکی ہے،اس حوالے سے اپوزیشن کی پریس کانفرنس چور مچائے شور کے مترادف ہے، شاہد خاقان عباسی، خواجہ آصف اور احسن اقبال پر نیب کے کیسز ہیں، ایسا لگتا ہے مسلم لیگ (ن )کی تمام قیادت کا پسندیدہ مشغلہ عوام کی خدمت نہیں لوٹ مار تھی،جتنی تکلیف ان کے چہروں پر تھی اس پریشانی کی وجہ 34نکات ہیں جو فیٹف قانون سازی کے دوران اپوزیشن نے دیئے تھے، نیب کو بند کرنے کے لئے 34شقیں یہ لیکر آئے،اس کا مقصد نیب کی ٹانگیں،بازو توڑ دیں، آنکھیں اور کان بند کرکے اپاج بنادیں،ن لیگ نے90کی دہائی میں موٹر ویز، تحفظ اقتصادی اصلاحات ایکٹ کے تحت منی لانڈرنگ کی،بیرون ممالک میں جائیدادیں بنائیں،نیب آرڈیننس پر تنقید کرنے والوں کو تحفظ اقتصادی اصلاحات ایکٹ 1999پر معافی مانگی چاہیے۔