کراچی،7اکتوبر (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنرگلبرگ سب ڈویژن دادن خان لاشاری نے جمعرات کے روز کورونا ایس او پیز اور ویکسینیشن کارڈ چیک کرنے کیلئے لکی ون شاپنگ مال،دستگیر فوڈ اسٹریٹ، ڈائمنڈ سپر مارٹ، واٹر پمپ کلاتھ مارکیٹ، نجی بینک سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کیا جبکہ غیر ویکسنیڈیڈ شدہ افرد کی موقع پر ویکسنینش کروائی گئی۔ اسٹنٹ کمشنر نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر) این سی او سی( کی ہدایات پر تجارتی مراکز، بازاروں، دکانداروں، ریسٹوریٹ مینجرز اور عملے کے ماسک اور ویکسنینشن کارڈ چیک کئے۔ دادن خان لاشاری نے اس موقع پر کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے افسران روزانہ کی بنیاد پر مختلف شاپنگ مالز اور عوامی مقامات کا دورہ کر رہے ہیں تاکہ کرونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لئے طے شدہ ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلبرگ سب ڈویژن میں لکی ون شاپنگ مال اور بن ہاشم کے مقام پر کورونا ویکسنیشن کی جار رہی ہے، گلبرگ سب ڈویژن میں 50 فیصد مرد و خواتین ویکسین لگواہ چکے ہیں