اسلام آباد، 08 اکتوبر (اے پی پی ): وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے جمعہ کو یہاں این سی او سی میں میڈیا بریفنگ میں بتایا ہے کہ کورونا کا خطرہ برقرار ہے اور بچاؤ ویکسین سے ممکن ہے،9 کروڑ کورونا ویکسین کی خوراکیں لگ چکی ہیں ،کورونا وباءپر قابو پانے کیلئے بچوں کی ویکسینیشن ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں ہر ماہ آخری ہفتے کا دن ویکسینیشن کا خصوصی دن ہو گا۔