لاہور،8اکتوبر (اے پی پی ): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عشرہ شان رحمت اللعالمینؐ منانے کے حوالے سے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ صوبہ بھر میں رحمت اللعالمینؐ سکالرشپ سکیم جاری ہے، ذہین اورنادار طلباء کو 27کروڑ38لاکھ روپے کے 10574 رحمت اللعالمینؐ سکالر شپ دیئے جاچکے ہیں، پیف کے تحت 677مزید رحمت اللعالمینؐ سکالرشپ دیئے جائیں گے،حکومت پنجاب رواں برس 83کروڑ40لاکھ روپے کے 29142 رحمت اللعالمینؐ سکالر شپ دے گی۔