اوکاڑہ؛چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کا ڈی ایچ کیوہسپتال کا دورہ،بہترین انتظامات پر اظہاراطمینان

35

اوکاڑہ،10اکتوبر(اےپی پی ):چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل بغیر پیشگی اطلاع  کے اوکاڑہ پہنچے اور اچانک ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا ۔چیف سیکریٹری نےہسپتال میں طبی سہولیات کی فراہمی، صفائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا، ایمرجنسی اور مختلف وارڈز کا معائنہ کے دوران مریضوں سے سہولیات کی فراہمی بارے دریافت کیا۔

 انہوں نےعلاج معالجے کی سہولیات ، ڈاکٹروں اور عملہ کے رویہ سے  متعلق   میریضوں  سے   پوچھااور ایک خاتون کی شکایت پر چیف سیکرٹری نے ایم ایس کو مریضوں اور انکے لواحقین کے مسائل کے حل کیلئے فوکل پرسن مقرر کرنے، صحت عامہ کی سہولیات کیلئے تمام مطلوبہ وسائل مہیا کرنے،بہترین طبی سہولیات، ادویات کی فراہمی، عملہ کی حاضری کو یقینی بنائے  جانے،ڈاکٹرز، نرسیں اورعملہ کو مریضوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایات کیں۔

اس موقع پر ایم ایس نے بریفنگ میں بتایا کہ ہسپتال کی جانب سے مریضوں کو مفت کھانے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہیں اور ہسپتال میں ٹراما سینٹر کے قیام کی تجویز زیر غور ہے۔