تعلیم  صرف مردوں کیلئے نہیں خواتین  کیلئے بھی ضروری ہے؛ وزیر اعظم عمران خان

14

اسلام آباد،10اکتوبر  (اے پی پی):  وزیراعظم عمران خان نے  اتوار کو  یہاں  عشرہ رحمت اللعالمین ﷺکی مرکزی  تقریب سے خطاب میں  کہا ہے کہ  نبی آخرالزمانۖ ﷺنے سب سے زیادہ زور تعلیم پر دی ، خواتین اور مرد دونوں کی تعلیم پر زور دیا ، 5سو سال تک دنیا میں بڑے سائنسدان مسلمان تھے ، ان کے پاس دنیاوی اور دینی دونوں علوم تھے ۔انہوں نے کہا کہ تعلیم  صرف مردوں کیلئے نہیں خواتین  کیلئے بھی ضروری ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ ہمیں اپنے بچوں کو یہ پڑھانا ہے کہ ان کے رول ماڈل کون ہونے چاہئیں،زندگی گزارنے کے دو بڑے راستے ہیں ایک ناجائز دولت جمع کرنا اور دوسرا نبی ۖ ﷺکی سیرت اپنانا ، اسلام انسانیت کو اگٹھا کرنے کا دین ہے  ۔ وزیراعظم نے کہاکہ 25سال قبل جب سیاست میں قدم رکھا تو اس وقت سے ہی انسانی فلاحی ریاست کے لئے جدوجہد شروع کی ، یہی قرار داد مقاصد میں ہمارے آبائواجداد نے پاکستان کا مقصد بتایا ۔ اگر ہم نے اپنے ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کرناہے تو ہمیں نبی ۖ ﷺکی اتباع کرنا ہوگی ۔