پشاور،11اکتوبر(اے پی پی): ملک کے دوسرے حصوں کیطرح لنڈی کوتل بازار میں بھی محسن پاکستان اور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم کا غائبانہ نماز جنازہ ادا کر دیا گیا۔
جماعت اسلامی کے زیر اہتمام لنڈی کوتل بازار میں ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم کا نماز جنازہ مفتی مفرق شاہ آفریدی نے پڑھایا. نماز جنازہ میں جماعت اسلامی لنڈیکوتل کے امیر محمد حسن شینواری اور دیگر رہنماؤں سید مقتدر شاہ آفریدی مرادحسین کے علاوہ تاجروں اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
لنڈی کوتل بازار میں محسن پاکستان سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم کے غائبانہ نماز جنازہ کے بعد انکی مغفرت اور بلند درجات کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔