خصوصی بچوں کو “احساس پروگرام”کے تحت 2 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ تاحیات دیا جائیگا :صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

21

کراچی۔12اکتوبر  (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معاشرے میں خصوصی افراد کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کومت نے احساس پروگرام کے تحت خصوصی افراد کو ماہانہ 2000 روپے فراہم کیے ہیں۔ انہوں نے کوویڈ 19 کے دوران احساس پروگرام کی کوششوں کو سراہتے ہوئےکہا کہ پاکستان نے وبا ئ کے بحران کے دوران مؤثر طریقے سے حالات کا مقابلہ کیا ہے اور دنیا نے اس حوالے سے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا ہے۔