بچوں کی تربیت کرنا قوم کا خاصہ ہونا چاہیے، قومیں کمزور طبقات کیلئےہمدردی کی سوچ سے بنتی ہیں: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے

13

کراچی۔12اکتوبر  (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہ یونیورسٹیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سکولوں ، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں معذور افراد کی  جسمانی رسائی کو آسان بنانے میں اپنا کردار ادا کریں، ہائر ایجوکیشن کمیشن پہلے ہی اعلان کر چکا ہے کہ مختلف معذور افراد سے کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔ صدر نے خصوصی افراد کی مناسب دیکھ بھال کی ضرورت پر زور دیا اور مخیر حضرات سے کہا کہ وہ معاشرے سے غربت کے خاتمے کے لیے آگے آئیں۔