اوکاڑہ،15اکتوبر(اے پی پی):پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں عشرہ شان رحمت اللعالمین کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پبلک سکول کالج اوکاڑہ میں محفل نعت اور سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں علماءکرام نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان اقدس پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تمام جہانوں کے لئے رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا گیا ہے۔ سیرت النبی کانفرنس کے مہمان خصوصی پی ٹی آئی کےٹکٹ ہولڈر چوہدری سلیم صادق صدر میونسپل کارپوریشن تھے اس موقع پر پرنسپل ڈی پی ایس کالج عالیہ ایوب چٹھہ، صداقت علی بھٹی، سابق صدر اوکاڑہ پریس کلب شہباز ساجد الیکٹرانک میڈیا کے سابق صدر ساجد رشید سمیت اساتذہ اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس میں مہمان خصوصی چوہدری سلیم صادق نے کہا کہ حکومت کی ہدایات پر عشرہ رحمت اللعالمین منانا قابل تحسین عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ
حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعریف ساری زندگی بھی کی جائے تو وہ کم ہے حضور نے آ کر جہالت کے اندھیروں کو ختم کیا اور علم کی روشنی سے ساری دنیا کو منور فرمایا آپ کی سیرت کی پیروی میں نجات اور کامیابی ہے ۔











