ربیع الاول کی 12 تاریخ کو اللہ نے اپنا حبیب ﷺ کو دنیا میں بھیجا، پوری قوم اس دن تاریخی جشن منائے؛ وزیرِ اعظم عمران خان

85

اسلام آباد، 16 اکتوبر (اے پی پی ):وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 12ربیع الاول کے دن اللہ نے اپنا حبیب ﷺ کو دنیا میں بھیجا، پوری قوم اس دن تاریخی جشن منائے۔

ہفتہ کو عیدمیلاد النبیۖ ﷺکے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ربیع الاول وہ مبارک مہینہ ہے جس میں ہمارے نبی حضرت محمدﷺ ۖ دنیا میں تشریف لائے، یہ برکتوں کا مہینہ ہے، یہ وہ مہینہ ہے جس میں اللہ  تعالی نے اپنے حبیبﷺ کو اس دنیا میں بھیجا تھا۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب حضرت محمدﷺ ۖ کو رحمت اللعالمین کا خصوصی خطاب دیا ، حضور نبی کریم ۖ ﷺ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے لیڈر ہیں۔انہوں نے کہا کہ لیڈر کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہوتی ہے کہ وہ لوگوں کو اکٹھا کرتا ہے۔

 وزیراعظم نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ عید میلاد النبیۖﷺ میں سب لوگ بھرپور طریقے سے شرکت کریں، رواں سال ربیع الاول کے مہینے میں ہمیں ایسا جشن منانا چاہئے جو ہماری قومی تاریخ کا سب سے شاندار جشن ہو تاکہ   واضح ہوکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی کسی نے عیدمیلاد النبیۖ ﷺکاایسا جشن  نہیں منایا۔

وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نام اپنے پیغام میں عوام، میڈیا ، اقلیتوں سمیت پوری قوم کو جشن عیدمیلاد النبیﷺمیں بھرپور شرکت کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا دیکھے گی کہ پاکستان کی تاریخ میں اسے سے قبل اس طرح کا  عیدمیلاد النبیﷺکا جشن  نہیں منایا گیا۔