رحیم یار خان؛ ڈپٹی کمشنر کا پھلوں وسبزی منڈی اور شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ

37

رحیم یار خان،17اکتوبر (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر نعمان یوسف نے  پھلوں وسبزی منڈی اور شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے مختلف شیڈز میں جاکر پھلوں و سبزیوں کے معیار اور نیلامیوں کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے مذبح خانے کا بھی دورہ کیا اور ذبح ہونے والے مویشیوں کا ریکارڈ چیک کیا۔

ڈپٹی کمشنر نعمان یوسف نے کہا کہ مہنگائی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، کسی کو بھی صارفین کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں  نے کہا کہ تمام زرعی اجناس کی نیلامی ایک مقرر وقت ہیں ہونی چاہئے ،مارکیٹ کمیٹی افسران و عملہ روزانہ کی بنیاد پر ریٹ لسٹ کی بروقت اجراء کو یقینی بنائیں ۔

ڈپٹی کمشنر نعمان یوسف نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ذخیرہ اندوزی اور گرانفروشی پر کارروائیاں کر رہے ہیں ۔ انہوں نے   ہدایت   کی کہ شہر میں کہیں بھی گندگی کے ڈھیر نظر نہ آئیں،روزانہ کی بنیاد پر کچرا اٹھایا اور ڈمپ کیا جائے اور شہریوں سے موصول ہونے والی شکایات پر فوری ایکشن لیا جائے ۔

 ڈپٹی کمشنر نعمان یوسف نے کہا کہ دستگیر کالونی میں سیوریج کی منہدم لائن کو فوری بحال کیا جائے ، سیوریج لائن منہدم سے متاثر ہونے والے راستے کو بھی جلد بحال کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ سلاٹر ہائوس میں صفائی  اور ویٹرنری ڈاکٹر کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے ۔