اسلام آباد، 18 اکتوبر ( اےپی پی): ماہ ربیع الأول کے آغاز سے ہی محافل نعت اور عید میلادالنبی کی تقریبات کا احتمام اسلامی معاشرے کا کلیدی جز بن چکا ہے ۔
حضور اکرم صلی الله عليه وسلم کی ذات اقدس کو نذرانہ عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقد تقریبات میں پھولوں کا استعمال نہ صرف محافل کو چار چاند لگاتا ہے بلکہ پھولوں کے کاروبار سے منسلک لوگوں کی زندگی میں بھی برکات کا اضافہ کرتا ہے۔ یہ محنت کش ہاتھ عید میلاد النبی کے آرڈر انتہائی عقیدت سے تیار کرتے ہیں ۔ ان کا کہنا ہےکہ ربیع الأول کے مہینے میں ان کی آمدن اور کام میں خاطر خواہ اضافہ ہوتا ہے۔











