عشرہ رحمت العالمین صلی اللہ علیہ وسلم، قیدیوں کی سزاؤں میں تین ماہ کی تخفیف کی جارہی ہے، وزیر داخلہ

57

اسلام آباد، 18 اکتوبر(اے پی پی): وزیرداخلہ شیخ رشیداحمد نے پیر کو یہاں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  عشرہ رحمت العالمین صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں تین ماہ کی تخفیف کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ قیدیوں کو تین ماہ کی معافی کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی تاہم  سنگین نوعیت کے کیسز میں ملوث افراد اس سےمستثنیٰ ہوں گے